قانون سازی اور انتظامی افعال کے علاوہ نیکوسیا نے خود کو جزیرے کے اقتصادی دار الحکومت اور اہم بین الاقوامی کاروباری مرکز کے طور پر بھی منوایا ہے۔ 2018ء میں نیکوسیا دنیا کے تقابل میں قوت خرید میں بتیسواں امیر ترین شہر تھا۔ دیوار برلن کے خاتمے کے بعد نیکوسیا دنیا کا واحد منقسم دار الحکومت ہے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 145,459مضامین موجود ہیں۔
عموماً کہا جاتا ہے: اس لفظ کی املا غلط ہے لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اس لفظ کا املا غلط ہے اس لیے کہ: اردو میں لفظ املا کو مونث نہیں، مذکر استعمال کیا جاتا ہے۔ (بحوالہ نور اللغات)
آج کی بات
انگریزی سے نابلد اردو پڑھنے وسمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!
ویکیپیڈیا کے صارفین
ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔
اردو ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 94,209 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ
• … جنگلوں میں نر ببر شیر اکثر اوقات صرف دس تا چودہ سال جی سکتے ہیں کیونکہ حریف نر شیروں سے ان کا مقابلہ ہوتا رہتا ہے لہذا چوٹ لگنے سے ان کی طول عمری کی گنجائش کم ہی رہتی ہے۔
• … قرآن کریم کی منظوم سندھی تفسیر کرنے والے مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی، شاہ جو رسالو کے سندھی صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی اور تحفۃ الکرام کے مصنف علی شیر قانع ٹھٹوی ہم عصر تھے۔
• … آج سے لگ بھگ 3 ارب 80 کروڑ برس پہلے، مریخ کا کرۂ فضائی کافی کثیف اور درجہ حرارت کافی بلند تھا جس کی وجہ سے سطح پر پانی کی وسیع مقدار موجود تھی۔
• … مالاکنڈ محاصرہونسٹن چرچل کی زندگی کی پہلی اصلی لڑائی تھی، اس واقعہ کو اس نے روزنامہ ٹیلی گراف کے مختلف شماروں میں سلسلہ وار بیان کیا جس پر انھیں فی مضمون5 پاؤنڈ اسٹرلنگ ملا کرتے تھے ؛ ان مضامین کو بعد میں جمع کر کے ایک کتاب مالاکنڈ کی زمینی فوج کی کہانی کی صورت میں شائع کیا گیا اور اسی سے چرچل کی سیاسی اور ادبی زندگی کا آغاز ہوا۔
کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟
اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 145,459 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔
ہمارے ساتھ سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:
اور
(واضح رہے کہ یہ اردو ویکیپیڈیا کے غیر دفتری حلقے اور صارفین کی اپنی کوششیں ہیں)
دوسروں تک پہنچائیں: